بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

الادب المفرد

حدیث نمبر: 762 — جب کسی کی پارسائی بیان کی جائے تو وہ کیا کہے
کتب الادب المفرد كتاب الأقوال جب کسی کی پارسائی بیان کی جائے تو وہ کیا کہے حدیث 762
حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ، أَنَّ أَبَا عَبْدِ اللهِ قَالَ لأَبِي مَسْعُودٍ، أَوْ أَبُو مَسْعُودٍ قَالَ لأَبِي عَبْدِ اللهِ‏:‏ مَا سَمِعْتَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ‏ (‏زَعَمَ) ‏‏؟‏ قَالَ‏:‏ ”بِئْسَ مَطِيَّةُ الرَّجُلِ‏.‏“
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
ابو قلابہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابو عبداللہ نے سیدنا ابو مسعود رضی اللہ عنہما سے کہا یا سیدنا ابو مسعود نے سیدنا ابو عبداللہ رضی اللہ عنہما سے پوچھا کہ آپ نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے زعم (اس کا گمان ہے) کے بارے کیا سنا ہے؟ انہوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: یہ آدمی کی بری سواری ہے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الأقوال/حدیث: 762]
تخریج الحدیث
«صحيح: أخرجه أبوداؤد، كتاب الأدب، باب فى (قول الرجل) زعموا: 4972 - انظر الصحيحة: 866»
قال الشيخ الألباني
صحيح
الحكم: صحيح
← پچھلی حدیث (761) باب پر واپس اگلی حدیث (763) →