بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

الادب المفرد

حدیث نمبر: 690 — نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعائیں
کتب الادب المفرد كتاب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعائیں حدیث 690
حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ حَيْوَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُسْلِمٍ، سَمِعَ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيَّ، عَنِ الصُّنَابِحِيِّ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، قَالَ: أَخَذَ بِيَدِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: ”يَا مُعَاذُ“، قُلْتُ: لَبَّيْكَ، قَالَ: ”إِنِّي أُحِبُّكَ“، قُلْتُ: وَأَنَا وَاللَّهِ أُحِبُّكَ، قَالَ: ”أَلا أُعَلِّمُكَ كَلِمَاتٍ تَقُولُهَا فِي دُبُرِ كُلِّ صَلاتِكَ؟“ قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: ”قُلِ: اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ، وَشُكْرِكَ، وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ.“
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا اور فرمایا: اے معاذ میں نے عرض کیا: میں حاضر ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: بے شک میں تجھ سے محبت کرتا ہوں۔ میں نے عرض کیا: میں بھی اللہ کی قسم آپ سے محبت کرتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تمہیں ایسے کلمات نہ سکھاؤں جو تم ہر نماز کے بعد پڑھا کرو؟ میں نے عرض کیا: جی ہاں! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تم پڑھا کرو: اے اللہ! میری مدد فرما کہ میں تیرا ذکر کروں اور شکر بجا لاؤں اور تیری اچھے طریقے سے عبادت کروں۔ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 690]
تخریج الحدیث
«صحيح: أخرجه أبوداؤد، كتاب الوتر: 1522 و النسائي: 1303»
قال الشيخ الألباني
صحيح
الحكم: صحيح
← پچھلی حدیث (689) باب پر واپس اگلی حدیث (691) →