وَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ”مَنْ هَلَّلَ مِائَةً، وَسَبَّحَ مِائَةً، وَكَبَّرَ مِائَةً، خَيْرٌ لَهُ مِنْ عَشْرِ رِقَابٍ يُعْتِقُهَا، وَسَبْعِ بَدَنَاتٍ يَنْحَرُهَا“.
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سابقہ سند کے ساتھ مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے سو مرتبہ «لا إله إلا الله» کہا، سو مرتبہ «سبحان الله» کہا اور سو مرتبہ «الله أكبر» کہا، یہ اس کے لیے دس گردنوں کو آزاد کرنے سے بہتر ہے۔ اور سات موٹے تازے اونٹ قربان کرنے سے بہتر ہے۔“ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 636]
تخریج الحدیث
«ضعيف: أخرجه ابن ماسي فى فوائده: 85/1 - انظر المطالب العاليه: 125/14 و انظر ضعيف الترغيب: 940»
الحكم: ضعيف