حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابوبَكْرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ”هَلْ أَخَذَتْكَ أُمُّ مِلْدَمٍ؟“ قَالَ: وَمَا أُمُّ مِلْدَمٍ؟ قَالَ: ”حَرٌّ بَيْنَ الْجِلْدِ وَاللَّحْمِ“، قَالَ: لَا، قَالَ: ”فَهَلْ صُدِعْتَ؟“ قَالَ: وَمَا الصُّدَاعُ؟ قَالَ: ”رِيحٌ تَعْتَرِضُ فِي الرَّأْسِ، تَضْرِبُ الْعُرُوقَ“، قَالَ: لَا، قَالَ: فَلَمَّا قَامَ، قَالَ: ”مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ النَّارِ“، أَيْ: فَلْيَنْظُرْهُ.
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک (صحت مند) دیہاتی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آیا تو نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے پوچھا: ”کیا تمہیں کبھی بخار ہوا ہے؟“ اس نے پوچھا: بخار کیا ہوتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جلد اور گوشت کے درمیان حرارت پیدا ہو جانا ہے۔“ اس نے کہا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”تمہیں کبھی سر درد ہوا ہے؟“ اس نے کہا: سر درد کیا ہوتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ایک ہوا ہے جو سر میں گھس جاتی ہے اور رگوں پر ضرب لگاتی ہے۔“ اس نے کہا: نہیں۔ راوی کہتے ہیں کہ جب وہ اٹھ کر چلا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جو کسی دوزخی کو دیکھنا پسند کرے وہ اسے دیکھ لے۔“ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 495]
تخریج الحدیث
«حسن صحيح: أخرجه أحمد: 8395 و هناد فى الزهد: 426 و النسائي فى الكبرىٰ: 7449 و ابن حبان: 2916 و البيهقي فى الشعب: 301/12 - انظر التعليقات الحسان: 2905»
قال الشيخ الألباني
حسن صحيح
الحكم: حسن صحيح