بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

الادب المفرد

حدیث نمبر: 347 — جس کی زیارت کے لیے جائے اس کے پاس کھانا کھانے کا بیان
کتب الادب المفرد كتاب الزيارة جس کی زیارت کے لیے جائے اس کے پاس کھانا کھانے کا بیان حدیث 347
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلامٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَارَ أَهْلَ بَيْتٍ مِنَ الأَنْصَارِ، فَطَعِمَ عِنْدَهُمْ طَعَامًا، فَلَمَّا خَرَجَ أَمَرَ بِمَكَانٍ مِنَ الْبَيْتِ، فَنُضِحَ لَهُ عَلَى بِسَاطٍ، فَصَلَّى عَلَيْهِ، وَدَعَا لَهُمْ‏.‏
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انصار کے ایک گھرانے کو شرف زیارت بخشا تو ان کے ہاں کھانا کھایا۔ جب واپس تشریف لانے لگے تو گھر میں ایک جگہ کے بارے (صاف کرنے کا) حکم دیا۔ چنانچہ ایک چٹائی پر چھینٹے مار کر اسے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لیے بچھا دیا گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس پر نماز پڑھی اور ان کے لیے دعا کی۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الزِّيَارَةِ/حدیث: 347]
تخریج الحدیث
«صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الأدب، باب الزيارة: 6080»
قال الشيخ الألباني
صحيح
الحكم: صحيح
← پچھلی حدیث (346) باب پر واپس اگلی حدیث (348) →