حَدَّثَنَا مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا قَالَ: حَدَّثَنِي بُرَيْدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: سَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلاً يُثْنِي عَلَى رَجُلٍ وَيُطْرِيهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ”أَهْلَكْتُمْ“، أَوْ ”قَطَعْتُمْ، ظَهْرَ الرَّجُلِ.“
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک آدمی سے سنا کہ وہ کسی کی تعریف کر رہا ہے اور خوب مبالغہ آرائی سے کام لے رہا ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اس کو ہلاک کر دیا۔“ یا یوں فرمایا: ”تم نے اس آدمی کی کمر توڑ دی۔“ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 334]
تخریج الحدیث
«صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الأدب، باب ما يكره من التماد ح: 6060 و مسلم: 3001»
الحكم: صحيح