بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

الادب المفرد

حدیث نمبر: 223 — جو دنیا میں اچھے ہیں وہ آخرت میں بھی اچھے ہوں گے
کتب الادب المفرد كتاب المعروف جو دنیا میں اچھے ہیں وہ آخرت میں بھی اچھے ہوں گے حدیث 223
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عُمَرَ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ قَالَ‏:‏ ذَكَرْتُ لأَبِي حَدِيثَ أَبِي عُثْمَانَ، عَنْ سَلْمَانَ، أَنَّهُ قَالَ‏:‏ إِنَّ أَهْلَ الْمَعْرُوفِ فِي الدُّنْيَا هُمْ أَهْلُ الْمَعْرُوفِ فِي الْآخِرَةِ، فَقَالَ‏:‏ إِنِّي سَمِعْتُهُ مِنْ أَبِي عُثْمَانَ يُحَدِّثُهُ، عَنْ سَلْمَانَ، فَعَرَفْتُ أَنَّ ذَاكَ كَذَاكَ، فَمَا حَدَّثْتُ بِهِ أَحَدًا قَطُّ‏.‏
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
معتمر سے روایت ہے کہ میں نے اپنے والد سے ابو عثمان کی حدیث بیان کی کہ وہ سلمان سے بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: جو دنیا میں نیکوکار ہیں وہ آخرت میں بھی اہل معروف (نیکوکار) ہوں گے۔ میرے والد گرامی نے کہا: میں نے بھی ابو عثمان سے سنا وہ سلمان سے بیان کرتے تھے، تو میں جان گیا کہ بس وہ ایسے ہی ہے تو میں نے یہ کبھی کسی کو بیان نہیں کی۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الْمَعْرُوفِ/حدیث: 223]
تخریج الحدیث
«صحيح موقوفًا و صحيح لغيره مرفوعًا: أخرجه الطبراني فى الكبير: 246/6 و البيهقي فى شعب الإيمان: 11181 - أخرجه ابن أبى شيبة: 25429 و أحمد فى الزهد: 2379»
قال الشيخ الألباني
صحيح موقوفًا و صحيح لغيره مرفوعًا
الحكم: صحيح موقوفًا و صحيح لغيره مرفوعًا
← پچھلی حدیث (222) باب پر واپس اگلی حدیث (224) →