بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

الادب المفرد

حدیث نمبر: 192 — غلام کو اس کی استطاعت سے زیادہ تکلیف نہ دی جائے
کتب الادب المفرد كتاب غلام کو اس کی استطاعت سے زیادہ تکلیف نہ دی جائے حدیث 192
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يَزِيدَ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي ابْنُ عَجْلاَنَ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنْ عَجْلاَنَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ‏:‏ ”لِلْمَمْلُوكِ طَعَامُهُ وَكِسْوَتُهُ، وَلاَ يُكَلَّفُ مِنَ الْعَمَلِ مَا لاَ يُطِيقُ‏.‏“
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: غلام کا حق ہے کہ اسے کھلایا اور پلایا جائے اور اسے کوئی ایسا کام کرنے کا حکم نہ دیا جائے جس کی وہ طاقت نہ رکھتا ہو۔ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 192]
تخریج الحدیث
«صحيح: أخرجه مسلم، كتاب الإيمان، باب إطعام المملوك مما يأكل ........: 1662 - الإرواء: 2172»
قال الشيخ الألباني
صحيح
الحكم: صحيح
← پچھلی حدیث (191) باب پر واپس اگلی حدیث (193) →