بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

الادب المفرد

حدیث نمبر: 19 — جائز حد تک والدین کے ساتھ ہر ممکن حسن سلوک کا بیان
کتب الادب المفرد كتاب الوالدين جائز حد تک والدین کے ساتھ ہر ممکن حسن سلوک کا بیان حدیث 19
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ‏:‏ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ‏:‏ جِئْتُ أُبَايِعُكَ عَلَى الْهِجْرَةِ، وَتَرَكْتُ أَبَوَيَّ يَبْكِيَانِ‏؟‏ قَالَ‏:‏ ”ارْجِعْ إِلَيْهِمَا فَأَضْحِكْهُمَا كَمَا أَبْكَيْتَهُمَا.“
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: میں آپ سے ہجرت پر بیعت کے لیے حاضر ہوا ہوں، اور میں نے اپنے والدین کو اس حال میں چھوڑا ہے کہ وہ (میری جدائی کی وجہ سے) رو رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ان کے پاس واپس جا اور انہیں جس طرح رلایا ہے اسی طرح ہنسا۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الْوَالِدَيْنِ/حدیث: 19]
تخریج الحدیث
«صحيح: تقدم أنظر الحديث: 13»
قال الشيخ الألباني
صحیح
الحكم: صحیح
← پچھلی حدیث (18) باب پر واپس اگلی حدیث (20) →