قَالَ: وَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ”مَا تَعُدُّونَ فِيكُمُ الرَّقُوبَ؟“ قَالُوا: الرَّقُوبُ الَّذِي لاَ يُولَدُ لَهُ، قَالَ: ”لَا، وَلَكِنَّ الرَّقُوبَ الَّذِي لَمْ يُقَدِّمْ مِنْ وَلَدِهِ شَيْئًا.“
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم رقوب کسے کہتے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: جس کی اولاد نہ ہو وہ رقوب ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”حقیقتاً لا ولد وہ ہے جس نے کسی اولاد کو آگے نہ بھیجا ہو۔“ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 154]
تخریج الحدیث
«صحيح: أخرجه مسلم، البر و الصلة، الأدب، باب فضل من يملك نفسه عند الغضب: 2608 و أحمد: 3626 - الصحيحة: 3406»
الحكم: صحيح