بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

الادب المفرد

حدیث نمبر: 1311 — لوگوں میں برا آدمی وہ ہے جس کے شر سے بچا جائے
کتب الادب المفرد كتاب لوگوں میں برا آدمی وہ ہے جس کے شر سے بچا جائے حدیث 1311
حدیث نمبر: 1311 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
حَدَّثَنَا صَدَقَةُ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ قَالَ‏:‏ سَمِعْتُ ابْنَ الْمُنْكَدِرِ قَالَ‏:‏ سَمِعَ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ أَنَّ عَائِشَةَ أَخْبَرَتْهُ‏:‏ اسْتَأْذَنَ رَجُلٌ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ‏:‏ ”ائْذَنُوا لَهُ، بِئْسَ أَخُو الْعَشِيرَةِ“، فَلَمَّا دَخَلَ أَلاَنَ لَهُ الْكَلاَمَ، فَقُلْتُ‏:‏ يَا رَسُولَ اللهِ، قُلْتَ الَّذِي قُلْتَ، ثُمَّ أَلَنْتَ الْكَلاَمَ، قَالَ‏:‏ ”أَيْ عَائِشَةُ، إِنَّ شَرَّ النَّاسِ مَنْ تَرَكَهُ النَّاسُ - أَوْ وَدَعَهُ النَّاسُ - اتِّقَاءَ فُحْشِهِ‏.‏“
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہونے کی اجازت مانگی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اسے اجازت دے دو، یہ اپنے قبیلے کا برا آدمی ہے۔ چنانچہ جب وہ اندر آیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کے ساتھ نرمی کے ساتھ گفتگو فرمائی۔ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ نے اس آدمی کے بارے میں جو فرمایا سو فرمایا: پھر آپ نے اس سے نرمی کے ساتھ گفتگو فرمائی؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اے عائشہ! لوگوں میں سے بدترین وہ آدمی ہے جسے لوگ اس کی بدکلامی اور بدزبانی سے بچنے کے لیے چھوڑ دیں۔ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 1311]
تخریج الحدیث
«صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الأدب، باب لم يكن النبى صلى الله عليه و آله وسلم فاحشًا: 6054 و مسلم: 2591 و أبوداؤد: 4791 و الترمذي: 1996»
قال الشيخ الألباني
صحيح
الحكم: صحيح
← پچھلی حدیث (1310) باب پر واپس اگلی حدیث (1312) →