حَدَّثَنَا مُوسَى، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ حَسَّانَ الْعَنْبَرِيُّ قَالَ: حَدَّثَتْنِي جَدَّتَايَ صَفِيَّةُ بِنْتُ عُلَيْبَةَ، وَدُحَيْبَةُ بِنْتُ عُلَيْبَةَ، وَكَانَتَا رَبِيبَتَيْ قَيْلَةَ، أَنَّهُمَا أَخْبَرَتْهُمَا قَيْلَةُ قَالَتْ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَاعِدًا الْقُرْفُصَاءَ، فَلَمَّا رَأَيْتُ النَّبِيَّ الْمُتَخَشِّعَ فِي الْجِلْسَةِ أُرْعِدْتُ مِنَ الْفَرَقِ.
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدہ قیلہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہاتھوں سے گوٹ مار کر اکڑوں بیٹھے ہوئے ہیں۔ جب میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اس متواضعانہ حالت میں بیٹھے دیکھا تو میں ڈر کے مارے کانپ گئی۔ [الادب المفرد/كِتَابٌ/حدیث: 1178]
تخریج الحدیث
«حسن: أخرجه أبوداؤد، كتاب الأدب: 4847 و الترمذي فى الشمائل: 128»
الحكم: حسن