حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرًا يَقُولُ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي دَيْنٍ كَانَ عَلَى أَبِي، فَدَقَقْتُ الْبَابَ، فَقَالَ: ”مَنْ ذَا؟“ فَقُلْتُ: أَنَا، قَالَ: ”أَنَا، أَنَا؟“، كَأَنَّهُ كَرِهَهُ.
ترجمہ: مولانا عثمان منیب
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں اپنے باپ کے قرضے کے سلسلے میں نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آیا اور دروازے پر دستک دی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کون ہے؟“ میں نے عرض کیا: میں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میں، میں؟“ گویا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ جواب ناپسند فرمایا۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الاسْتِئْذَانُ/حدیث: 1086]
تخریج الحدیث
«صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الأدب: 625 و أبوداؤد: 5187 و الترمذي: 2711 و النسائي فى الكبرىٰ: 10087 و مسلم: 2155 و ابن ماجه: 3709»
الحكم: صحيح