بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
سورۃ يس — Surah Yasin
آیت نمبر 4
کل آیات: 83
قرآن کریم يس آیت 4
آیت نمبر: 4 — سورۃ يس islamicurdubooks.com ↗
عَلٰی صِرَاطٍ مُّسۡتَقِیۡمٍ ؕ﴿۴﴾
سیدھے راستے پر ہو
سیدھے راستے پر ہیں
سیدھی راہ پر بھیجے گئے ہو
(اور) سیدھے راستے پر ہی ہیں۔
سیدھی راہ پر ہے۔

📖 تفسیر ابن کثیر

تفسیر ابن کثیر، تفسیر آیت/آیات، 1،2،3،4،5،6،7

no bab

no t(fseer

📖 احسن البیان

4۔ 1 یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان پیغمبروں کے راستے پر ہیں جو پہلے گزر چکے ہیں۔ یا ایسے راستے پر ہیں جو سیدھا اور مطلوب منزل (جنت) تک پہنچانے والا۔

📖 القرآن الکریم

(آیت 4) {عَلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيْمٍ:} یعنی آپ دین توحید پر ہیں، جو سیدھا اللہ تک پہنچا دیتا ہے، جیسا کہ فرمایا: «‏‏‏‏وَ عَلَى اللّٰهِ قَصْدُ السَّبِيْلِ وَ مِنْهَا جَآىِٕرٌ» ‏‏‏‏ [ النحل: ۹ ] ”اور سیدھا راستہ اللہ ہی پر (جا پہنچتا) ہے اور ان میں سے کچھ (راستے) ٹیڑھے ہیں۔“ یہی بات ان آیات میں فرمائی: «‏‏‏‏وَ اِنَّكَ لَتَهْدِيْۤ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيْمٍ (52) صِرَاطِ اللّٰهِ الَّذِيْ لَهٗ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِي الْاَرْضِ اَلَاۤ اِلَى اللّٰهِ تَصِيْرُ الْاُمُوْرُ» ‏‏‏‏ [ الشوریٰ: ۵۲، ۵۳ ] ”اور بلاشبہ تو یقینا سیدھے راستے کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔ اس اللہ کے راستے کی طرف کہ جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اسی کا ہے، سن لو!تمام معاملات اللہ ہی کی طرف لوٹتے ہیں۔“
← پچھلی آیت (3) پوری سورۃ اگلی آیت (5) →