☽ 8 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سورۃ surah106 — Surah Quraysh
رکوع 1 از 1 آیات 1–4
قرآن کریم← سورۃ surah106← رکوع 1

قرآن مجید

لِاِیۡلٰفِ قُرَیۡشٍ ۙ﴿۱﴾ اٖلٰفِہِمۡ رِحۡلَۃَ الشِّتَآءِ وَ الصَّیۡفِ ۚ﴿۲﴾ فَلۡیَعۡبُدُوۡا رَبَّ ہٰذَا الۡبَیۡتِ ۙ﴿۳﴾ الَّذِیۡۤ اَطۡعَمَہُمۡ مِّنۡ جُوۡعٍ ۬ۙ وَّ اٰمَنَہُمۡ مِّنۡ خَوۡفٍ ٪﴿۴﴾

اردو ترجمہ

ترجمہ: سید ابو الاعلیٰ مودودی
چونکہ قریش مانوس ہوئے ﴿۱﴾ (یعنی) جاڑے اور گرمی کے سفروں سے مانوس ﴿۲﴾ لہٰذا اُن کو چاہیے کہ اِس گھر کے رب کی عبادت کریں ﴿۳﴾ جس نے اُنہیں بھوک سے بچا کر کھانے کو دیا اور خوف سے بچا کر امن عطا کیا ﴿۴﴾

تفسیر

تفہیم القرآن مولانا مودودیؒ

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے چونکہ قریش مانوس ہوئے1 (یعنی) جاڑے اور گرمی کے سفروں سے مانوس،2 لہٰذا اُن کو چاہیے کہ اِس گھر کے ربّ کی عبادت کریں3 جس نے اُنہیں بھُوک سے بچا کر کھانے کو دیا4 اور خوف سے بچا کر امن عطا کیا۔5 ؏۱
← پچھلا رکوع پوری سورۃ اگلا رکوع →