إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، الْمُعْتَمِرُ ، وَعِيسَى بْنُ يُونُسَ ، الْأَخْضَرُ بْنُ عَجْلَانَ ، أَبِي بَكْرٍ الْحَنَفِيِّ ، أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ , قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ , وَعِيسَى بْنُ يُونُسَ , قَالَا: حَدَّثَنَا الْأَخْضَرُ بْنُ عَجْلَانَ , عَنْ أَبِي بَكْرٍ الْحَنَفِيِّ , عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" بَاعَ قَدَحًا وَحِلْسًا فِيمَنْ يَزِيدُ".
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک پیالا اور ایک کمبل نیلام کیا۔ [سنن نسائي/كتاب البيوع/حدیث: 4512]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«سنن ابی داود/الزکاة 26 (1641)، سنن الترمذی/البیوع10(1218)، سنن ابن ماجہ/التجا رات25(2198)، (تحفة الأشراف: 978)، مسند احمد (3/100، 114، 126) (ضعیف) 1؎ (اس کے راوی ’’ابوبکر حنفی‘‘ مجہول ہیں)»
وضاحت
۱؎: انس رضی اللہ عنہ کی یہ حدیث سند کے لحاظ سے ضعیف ہے، مگر خرید و فروخت کے معاملات میں حرمت کی جو بنیاد ہے بیع مزایدہ (نیلام) پر صادق نہیں آتی، کیونکہ اس معاملہ میں بیچنے والے کی رائے کسی بھاؤ پر حتمی اور آخری نہیں اس لیے دوسرے خریدار کو بھاؤ بڑھا کر سودا کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
قال الشيخ زبير على زئي
إسناده صحيح
الحكم: ضعيف