☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ : تَحْرِيمِ أَكْلِ لُحُومِ الْخَيْلِ
Sunan an-Nasai
Books← Sunan an-Nasai← کتاب: شکار اور ذبیحہ کے احکام و مسائل← بَابُ : تَحْرِيمِ أَكْلِ لُحُومِ الْخَيْلِ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 3
Hadith No.: 4336 Sunan an-Nasai
إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ ، صَالِحِ بْنِ يَحْيَى بْنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِ يكَرِبَ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ ، خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ
أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، قَالَ: حَدَّثَنِي ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ صَالِحِ بْنِ يَحْيَى بْنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِ يكَرِبَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، عَنْ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" لَا يَحِلُّ أَكْلُ لُحُومِ الْخَيْلِ، وَالْبِغَالِ، وَالْحَمِيرِ".
Translation: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
خالد بن ولید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”گھوڑے، خچر اور گدھے کا گوشت کھانا حلال نہیں“۔ [سنن نسائي/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 4336]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«سنن ابی داود/الأطعمة 26 (3790)، سنن ابن ماجہ/الذبائح 14 (3198)، (تحفة الأشراف: 3505)، مسند احمد (4/89) (ضعیف) (اس کے راوی ”صالح بن یحیی“ ضعیف، اور ان کے باپ ”یحییٰ‘‘ مجہول الحال ہیں)»
قال الشيخ الألباني
ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي
ضعيف، إسناده ضعيف، ابو داود (3790) ابن ماجه (3198) الحديث الآتي (4337) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 353
Grade: ضعيف
Hadith No.: 4337 Sunan an-Nasai
كَثِيرُ بْنُ عُبَيْدٍ ، بَقِيَّةُ ، ثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ ، صَالِحِ بْنِ يَحْيَى بْنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبَ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ ، خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ
أَخْبَرَنَا كَثِيرُ بْنُ عُبَيْدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ، عَنْ ثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ صَالِحِ بْنِ يَحْيَى بْنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، عَنْ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" نَهَى عَنْ أَكْلِ لُحُومِ الْخَيْلِ، وَالْبِغَالِ، وَالْحَمِيرِ، وَكُلِّ ذِي نَابٍ مِنَ السِّبَاعِ".
Translation: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
خالد بن ولید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے گھوڑے، خچر اور گدھے اور دانت والے ہر درندے کا گوشت کھانے سے منع فرمایا۔ [سنن نسائي/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 4337]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«انظر ما قبلہ (ضعیف)»
قال الشيخ الألباني
ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي
ضعيف، إسناده ضعيف، ابو داود (3790) وانظر الحديث الآتي (4336) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 353
Grade: ضعيف
Hadith No.: 4338 Sunan an-Nasai
مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، سُفْيَانَ ، عَبْدِ الْكَرِيمِ ، عَطَاءٍ ، جَابِرٍ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ:" كُنَّا نَأْكُلُ لُحُومَ الْخَيْلِ، قُلْتُ: الْبِغَالَ؟، قَالَ: لَا".
Translation: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ گھوڑوں کا گوشت کھاتے تھے، عطاء کہتے ہیں: میں نے کہا: خچر؟ کہا: نہیں ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 4338]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«انظر حدیث رقم: 4335 (صحیح)»
وضاحت
۱؎: امام نسائی نے پہلے گھوڑے کی حلت سے متعلق باب میں صحیح احادیث کی تخریج کی پھر اس کی حرمت سے متعلق باب میں دو حدیث ذکر کی، جس کی سند میں دو ضعیف راوی ہیں، اور آخر میں جابر رضی اللہ عنہ کے اس اثر کو ذکر کر کے اس بات کو راجح قرار دیا کہ گھوڑے کا گوشت حلال ہے۔
قال الشيخ الألباني
صحيح الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي
حسن
Grade: صحيح الإسناد