بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
باب: اللہ تعالیٰ کی اطاعت و فرماں برداری کی نذر کا بیان۔
Sunan an-Nasai
کتب سنن نسائی ابواب: قسم اور نذر کے احکام و مسائل باب: اللہ تعالیٰ کی اطاعت و فرماں برداری کی نذر کا بیان۔
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 3837 سنن نسائی
قُتَيْبَةُ ، مَالِكٍ ، طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ ، الْقَاسِمِ ، عَائِشَةَ
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ , عَنْ مَالِكٍ , عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ , عَنْ الْقَاسِمِ , عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ نَذَرَ أَنْ يُطِيعَ اللَّهَ فَلْيُطِعْهُ , وَمَنْ نَذَرَ أَنْ يَعْصِيَ اللَّهَ فَلَا يَعْصِهِ".
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جو اللہ کی اطاعت و فرماں برداری کی نذر مانے تو اسے چاہیئے کہ وہ اس کی اطاعت کرے، اور جو اللہ کی نافرمانی کرنے کی نذر مانے تو اس کی نافرمانی نہ کرے ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 3837]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«صحیح البخاری/الأیمان 28 (6696)، 31 (6700)، سنن ابی داود/الأیمان 22 (3289)، سنن الترمذی/الأیمان 2 (1526)، سنن ابن ماجہ/الکفارات 16 (2126)، (تحفة الأشراف: 17458)، موطا امام مالک/النذور 4 (8)، مسند احمد 6/36، 41، 224)، سنن الدارمی/النذور والأیمان 3 (2383)، ویأتي فیمایلي: 3838، 3839 (صحیح)»
وضاحت
۱؎: یعنی نذر کا تعلق اگر اللہ تعالیٰ کی اطاعت و فرمانبرداری سے ہے تو اسے پوری کرے اور اگر اس کا تعلق اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے ہے تو اسے پوری نہ کرے اور اس کا کفارہ دیدے، رسول کی اطاعت و فرماں برداری اور نافرمانی کا بھی یہی حکم ہے۔
قال الشيخ الألباني
صحيح
قال الشيخ زبير على زئي
صحيح بخاري
الحكم: صحيح