بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful
باب: قبروں پر چراغاں کرنے پر وارد وعید کا بیان۔
Sunan an-Nasai
کتب سنن نسائی کتاب: جنازہ کے احکام و مسائل باب: قبروں پر چراغاں کرنے پر وارد وعید کا بیان۔
ماخذ: islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2045 سنن نسائی
قُتَيْبَةُ ، عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ ، أَبِي صَالِحٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَائِرَاتِ الْقُبُورِ، وَالْمُتَّخِذِينَ عَلَيْهَا الْمَسَاجِدَ وَالسُّرُجَ".
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے قبروں کی زیارت کرنے والیوں پر، اور انہیں سجدہ گاہ بنانے اور ان پر چراغاں کرنے والوں پر لعنت فرمائی ہے۔ [سنن نسائي/كتاب الجنائز/حدیث: 2045]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«سنن ابی داود/الجنائز 82 (3236)، سنن الترمذی/الصلاة 122 (320)، سنن ابن ماجہ/الجنائز 49 (1575) مختصراً، (تحفة الأشراف: 5370)، مسند احمد 1/229، 287، 324، 737 (ضعیف) (اس کے راوی ”ابو صالح باذام مولی ام ھانی‘‘ ضعیف اور مدلس ہیں)»
قال الشيخ الألباني
ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي
ضعيف، إسناده ضعيف، ابو داود (3236) ترمذي (320) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 336
الحكم: ضعيف