قُتَيْبَةُ ، أَبُو عَوَانَةَ ، قَتَادَةَ ، أَنَسٍ
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قال: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، قال: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْبُصَاقُ فِي الْمَسْجِدِ خَطِيئَةٌ وَكَفَّارَتُهَا دَفْنُهَا".
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”مسجد میں تھوکنا گناہ ہے، اور اس کا کفارہ اسے مٹی ڈال کر دبا دینا ہے“ ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب المساجد/حدیث: 724]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«وقد أخرجہ: صحیح مسلم/المساجد 13 (552)، سنن ابی داود/الصلاة 22 (475)، سنن الترمذی/الصلاة 284 (572)، (تحفة الأشراف: 1428)، مسند احمد 3/173، 232، 274، 277، سنن الدارمی/الصلاة 116 (1435) (صحیح)»
وضاحت
۱؎: یہ اس صورت میں ہے جب مسجد کچی ہو، اس میں مٹی یا ریت وغیرہ موجود ہو تو تھوک کر مٹی کے نیچے چھپا دے، اور بعض نے کہا ہے کہ دفن کرنے سے مراد اسے صاف کر کے مسجد سے باہر پھینک دینا ہے۔
قال الشيخ زبير على زئي
متفق عليه
الحكم: صحيح