قُتَيْبَةُ ، أَبُو عَوَانَةَ ، سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ ، ابْنِ بُحَيْنَةَ
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قال: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ، عَنِ ابْنِ بُحَيْنَةَ، قال: أُقِيمَتْ صَلَاةُ الصُّبْحِ فَرَأَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا يُصَلِّي وَالْمُؤَذِّنُ يُقِيمُ فَقَالَ:" أَتُصَلِّي الصُّبْحَ أَرْبَعًا".
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
ابن بحینہ (عبداللہ بن مالک ازدی) رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نماز فجر کے لیے اقامت کہی گئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک شخص کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، اور مؤذن اقامت کہہ رہا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم فجر کی نماز چار رکعت پڑھتے ہو؟“۔ [سنن نسائي/كتاب الإمامة/حدیث: 868]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«صحیح البخاری/الأذان 38 (663)، صحیح مسلم/المسافرین 9 (711)، سنن ابن ماجہ/إقامة 103 (1153)، (تحفة الأشراف: 9155)، مسند احمد 5/345، 346، سنن الدارمی/الصلاة 149 (1490) (صحیح)»
قال الشيخ زبير على زئي
متفق عليه
الحكم: صحيح