قُتَيْبَةُ ، الْعَطَّافُ ، مُوسَى بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قال: حَدَّثَنَا الْعَطَّافُ، عَنْ مُوسَى بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ، قال: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي لَأَكُونُ فِي الصَّيْدِ وَلَيْسَ عَلَيَّ إِلَّا الْقَمِيصُ، أَفَأُصَلِّي فِيهِ؟ قَالَ:" وَزُرَّهُ عَلَيْكَ وَلَوْ بِشَوْكَةٍ".
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
سلمہ بن الاکوع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں شکار پر جاتا ہوں اور میرے جسم پر سوائے قمیص کے کچھ نہیں ہوتا، تو کیا میں اس میں نماز پڑھ لوں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”(ہاں پڑھ لو) اور اس میں ایک تکمہ لگا لو گرچہ کانٹے ہی کا ہو“۔ [سنن نسائي/كتاب القبلة/حدیث: 766]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«سنن ابی داود/الصلاة 81 (632)، (تحفة الأشراف: 4533)، مسند احمد 4/49، 54 (حسن)»
قال الشيخ زبير على زئي
إسناده حسن
الحكم: حسن