يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، يَحْيَى وَهُوَ ابْنُ سَعِيدٍ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَطَاءٌ ، جَابِرٍ
أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ يَحْيَى وَهُوَ ابْنُ سَعِيدٍ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ، عَنْ جَابِرٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" نَهَى عَنْ خَلِيطِ التَّمْرِ وَالزَّبِيبِ، وَالْبُسْرِ وَالرُّطَبِ".
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سوکھی کھجور اور انگور، ادھ کچی اور تازہ کھجور سے بنے مشروب سے منع فرمایا ہے ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5556]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«صحیح البخاری/الأشربة 11 (5601)، صحیح مسلم/الأشربة 5 (1986)، (تحفة الأشراف: 2451)، مسند احمد (3/294، 300، 302، 317) (صحیح)»
وضاحت
۱؎: کیونکہ ان چیزوں سے بنائے گئے مشروب میں نشہ پیدا ہو جاتا ہے، اسی طرح ان ہر دو تین چیزوں کو ملا کر مشروب بنانے کا معاملہ ہے جن کے آمیزے سے اگلی حدیثوں میں منع کیا گیا ہے، دیکھئیے باب نمبر ۱۳ اور اس میں مذکور حدیثیں۔
قال الشيخ زبير على زئي
متفق عليه
الحكم: صحيح