بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن نسائی

حدیث نمبر: 5486 — باب: عضو تناسل کی برائی سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنے کا بیان۔
کتب سنن نسائی کتاب: استعاذہ (بری چیزوں سے اللہ کی پناہ مانگنے) کے آداب و احکام باب: عضو تناسل کی برائی سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنے کا بیان۔ حدیث 5486
حدیث نمبر: 5486 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ وَكِيعٍ ، أَبِي ، سَعْدِ بْنِ أَبِي أَوْسٍ ، بِلَالِ بْنِ يَحْيَى ، شُتَيْرِ بْنِ شَكَلِ بْنِ حُمَيْدٍ ، أَبِيهِ
أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ وَكِيعٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي أَوْسٍ، عَنْ بِلَالِ بْنِ يَحْيَى، عَنْ شُتَيْرِ بْنِ شَكَلِ بْنِ حُمَيْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , عَلِّمْنِي دُعَاءً أَنْتَفِعُ بِهِ، قَالَ:" قُلِ: اللَّهُمَّ عَافِنِي مِنْ شَرِّ سَمْعِي، وَبَصَرِي، وَلِسَانِي، وَقَلْبِي، وَشَرِّ مَنِيِّي"، يَعْنِي ذَكَرَهُ.
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
شکل بن حمید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے ایسی دعا سکھائیے جو میرے لیے نفع بخش اور مفید ہو، آپ نے فرمایا: کہو: «اللہم عافني من شر سمعي وبصري ولساني وقلبي وشر منيي» اے اللہ مجھے میرے کان، میری نگاہ، میری زبان، میرے دل اور منی کی برائی سے بچائے ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الاستعاذة/حدیث: 5486]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«انظر حدیث رقم: 5446 (صحیح)»
وضاحت
۱؎: عضو تناسل کی برائی یہ ہے کہ اس کا استعمال حرام جگہ میں ہو، اس کی برائی سے پناہ مانگنے کی تعلیم آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے شکل رضی اللہ عنہ کو دی۔
قال الشيخ الألباني
صحيح
قال الشيخ زبير على زئي
حسن
الحكم: صحيح
← پچھلی حدیث (5485) باب پر واپس اگلی حدیث (5487) →