بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن نسائی

حدیث نمبر: 5134 — باب: عورت خوشبو لگا کر نماز پڑھنے کے لیے مسجد نہ جائے۔
کتب سنن نسائی کتاب: زیب و زینت اور آرائش کے احکام و مسائل باب: عورت خوشبو لگا کر نماز پڑھنے کے لیے مسجد نہ جائے۔ حدیث 5134
حدیث نمبر: 5134 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ يَعْقُوبَ الْحِمْصِيُّ ، عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ ، اللَّيْثُ ، بُكَيْرِ بْنِ الْأَشَجِّ ، بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ ، زَيْنَبَ الثَّقَفِيَّةِ
أَخْبَرَنِي أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ يَعْقُوبَ الْحِمْصِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الْأَشَجِّ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ زَيْنَبَ الثَّقَفِيَّةِ، أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" أَيَّتُكُنَّ خَرَجَتْ إِلَى الْمَسْجِدِ فَلَا تَقْرَبَنَّ طِيبًا".
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
زینب ثقفیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تم میں جو کوئی عورت مسجد جائے تو خوشبو نہ لگائے۔ [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5134]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«انظر حدیث رقم: 5132 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني
صحيح
قال الشيخ زبير على زئي
حسن
الحكم: صحيح
← پچھلی حدیث (5133) باب پر واپس اگلی حدیث (5135) →