إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، سُفْيَانُ ، أَيُّوبُ بْنُ مُوسَى ، الزُّهْرِيِّ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: كَانَتْ مَخْزُومِيَّةٌ تَسْتَعِيرُ مَتَاعًا، وَتَجْحَدُهُ، فَرُفِعَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكُلِّمَ فِيهَا، فَقَالَ:" لَوْ كَانَتْ فَاطِمَةَ لَقَطَعْتُ يَدَهَا"، قِيلَ لِسُفْيَانَ مَنْ ذَكَرَهُ؟، قَالَ: أَيُّوبُ بْنُ مُوسَى، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ , عَنْ عَائِشَةَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى.
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
سفیان بن عیینہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مخزومی عورت سامان مانگ لیتی پھر مکر جاتی۔ یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو معلوم ہوئی، اس سلسلے میں گفتگو ہوئی تو آپ نے فرمایا: ”اگر فاطمہ بنت محمد ہوتی تو میں اس کا بھی ہاتھ کاٹتا“۔ سفیان سے کہا گیا: اسے کس نے بیان کیا؟ تو انہوں نے کہا: ایوب بن موسیٰ نے، انہوں نے زہری سے، انہوں نے عروہ سے، عروہ نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا۔ [سنن نسائي/كتاب قطع السارق/حدیث: 4898]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«فضائل الصحابة 18 (3733)، (تحفة الأشراف: 16415)، مسند احمد (6/41)، ویأتي عند المؤلف بالأرقام: 4899، 4900 (صحیح)»
قال الشيخ زبير على زئي
صحيح بخاري
الحكم: صحيح