مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ هُوَ الْمَرْوَزِيُّ ، أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ، هِشَامٌ ، قَتَادَةَ ، الْحَسَنِ ، سَمُرَةَ
أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ هُوَ الْمَرْوَزِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ الْحَسَنِ، عَنْ سَمُرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ قَتَلَ عَبْدَهُ قَتَلْنَاهُ، وَمَنْ جَدَعَهُ جَدَعْنَاهُ، وَمَنْ أَخْصَاهُ أَخْصَيْنَاهُ".
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جو کوئی اپنے غلام کو قتل کر دے گا تو ہم اسے قتل کریں گے اور جو کوئی اس کا عضو کاٹے گا تو ہم اس کا عضو کاٹیں گے اور جو کوئی اپنے غلام کو خصی کرے گا، ہم اسے خصی کریں گے“۔ [سنن نسائي/كتاب القسامة والقود والديات/حدیث: 4740]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«سنن ابی داود/الدیات 7 (4515)، سنن الترمذی/الدیات 18(1414)، سنن ابن ماجہ/الدیات 23 (2663)، (تحفة الأشراف: 4586)، مسند احمد (5/10، 11، 12، 18، 19)، سنن الدارمی/الدیات 7 (2403)، ویأتي عند المؤلف برقم: 4516، 4517، 4741، 4742، 4757، 4758) (ضعیف) (اس کے رواة ”قتادہ“ اور ”حسن بصری“ دونوں مدلس ہیں اور روایت عنعنہ سے ہے، نیز سمرہ رضی الله عنہ سے حسن بصری کے سماع میں اختلاف ہے)»
قال الشيخ زبير على زئي
حسن
الحكم: ضعيف