مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، يَزِيدَ بْنِ كَيْسَانَ ، أَبُو حَازِمٍ ، أَبُو هُرَيْرَةَ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قال: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ كَيْسَانَ، قال: حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ، قال: قال أَبُو هُرَيْرَةَ: بَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِ، إِذْ قَالَ:" يَا عَائِشَةُ نَاوِلِينِي الثَّوْبَ"، فَقَالَتْ: إِنِّي لَا أُصَلِّي، فَقَالَ:" إِنَّهُ لَيْسَ فِي يَدِكِ"، فَنَاوَلَتْهُ.
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مسجد میں تھے کہ اسی دوران آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”عائشہ! مجھے کپڑا اٹھا دو“، تو انہوں نے کہا: میں (آج کل) نماز نہیں پڑھ رہی ہوں ۱؎ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ (حیض) تمہارے ہاتھ میں نہیں“، تو انہوں نے کپڑا اٹھا کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دے دیا۔ [سنن نسائي/كتاب الحيض والاستحاضة/حدیث: 383]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«انظر حدیث رقم: 271 (صحیح)»
قال الشيخ زبير على زئي
صحيح
الحكم: صحيح