عِيسَى بْنُ مُسَاوِرٍ ، الْوَلِيدُ ، أَبُو عَمْرٍو ، ابْنِ شِهَابٍ ، أَبِي سَلَمَةَ ، جَابِرٍ
أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ مُسَاوِرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْعُمْرَى لِمَنْ أُعْمِرَهَا هِيَ لَهُ وَلِعَقِبِهِ يَرِثُهَا مَنْ يَرِثُهُ مِنْ عَقِبِهِ".
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”عمریٰ اس شخص کا ہے جس کے لیے عمریٰ کیا گیا، پھر اس کے بعد اس کی اولاد کا ہے، اس کی اولاد میں سے جو اس کے وارث ہوں گے وہی اس چیز کے بھی وارث ہوں گے“ ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب العمرى/حدیث: 3772]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«صحیح البخاری/الہبة 32 (2625)، صحیح مسلم/الہبات 4 (1626)، سنن ابی داود/البیوع 87 (3550)، 88 (3553)، سنن الترمذی/الأحکام 15 (1348)، سنن ابن ماجہ/الہبات 3 (2380)، (تحفة الأشراف: 3148)، ویأتي عند المؤلف بأرقام: 3773، 3775، 3776-3782) (صحیح)»
وضاحت
۱؎: یعنی جو اس کے اصل مال کا وارث ہو گا وہی اس کے عمرے کا بھی وارث ہو گا۔
قال الشيخ زبير على زئي
متفق عليه
الحكم: صحيح