بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن نسائی

حدیث نمبر: 3657 — باب: تہائی مال کی وصیت کرنے کا بیان۔
کتب سنن نسائی کتاب: وصیت کے احکام و مسائل باب: تہائی مال کی وصیت کرنے کا بیان۔ حدیث 3657
حدیث نمبر: 3657 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، أَبُو نُعَيْمٍ ، سُفْيَانُ ، سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ ، سَعْدٍ
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ، وَأَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ وَاللَّفْظُ لِأَحْمَدَ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ سَعْدٍ، قَالَ: جَاءَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعُودُنِي وَأَنَا بِمَكَّةَ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أُوصِي بِمَالِي كُلِّهِ؟ قَالَ:" لَا"، قُلْتُ: فَالشَّطْرَ؟ قَالَ:" لَا"، قُلْتُ: فَالثُّلُثَ؟ قَالَ:" الثُّلُثَ، وَالثُّلُثُ كَثِيرٌ، إِنَّكَ أَنْ تَدَعَ وَرَثَتَكَ أَغْنِيَاءَ خَيْرٌ مِنْ أَنْ تَدَعَهُمْ عَالَةً يَتَكَفَّفُونَ النَّاسَ، يَتَكَفَّفُونَ فِي أَيْدِيهِمْ".
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
سعد بن ابی وقاس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میری عیادت (بیمار پرسی) کے لیے تشریف لائے اور میں ان دنوں مکے میں تھا، میں نے کہا: اللہ کے رسول! میں اپنے پورے مال کی وصیت کر دوں؟ آپ نے فرمایا: نہیں میں نے کہا: آدھے مال کی؟ آپ نے فرمایا: نہیں، میں نے کہا: ایک تہائی؟ آپ نے فرمایا: ہاں، ایک تہائی دے دو، اور ایک تہائی بھی زیادہ ہے، تمہارا اپنے وارثین کو مالدار چھوڑ کر جانا انہیں تنگدست چھوڑ کر جانے سے بہتر ہے کہ وہ لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلاتے پھریں، اور لوگوں سے جو ان کے ہاتھ میں ہے مانگتے پھریں۔ [سنن نسائي/كتاب الوصايا/حدیث: 3657]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«صحیح البخاری/الوصایا 2 (2742) مطولا، النفقات 1 (5354) مطولا، صحیح مسلم/الوصایا 2 (1628م)، (تحفة الأشراف: 3880)، مسند احمد (1/172، 173) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني
صحيح
قال الشيخ زبير على زئي
متفق عليه
الحكم: صحيح
← پچھلی حدیث (3656) باب پر واپس اگلی حدیث (3658) →