أَبُو مُوسَى ، سُفْيَانُ ، الزُّهْرِيِّ ، عَمْرَةَ ، عَائِشَةَ
أَخْبَرَنَا أَبُو مُوسَى، قال: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ ابْنَةَ جَحْشٍ كَانَتْ تُسْتَحَاضُ سَبْعَ سِنِينَ، فَسَأَلَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: لَيْسَتْ بِالْحَيْضَةِ، إِنَّمَا هُوَ عِرْقٌ،" فَأَمَرَهَا أَنْ تَتْرُكَ الصَّلَاةَ قَدْرَ أَقْرَائِهَا وَحَيْضَتِهَا وَتَغْتَسِلَ وَتُصَلِّيَ". فَكَانَتْ تَغْتَسِلُ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ.
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جحش کی بیٹی (ام حبیبہ) کو سات سال تک استحاضہ کا خون آتا رہا، تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے مسئلہ پوچھا: تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ حیض نہیں ہے، یہ تو ایک رگ ہے“، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ اپنے حیض کے دنوں کے برابر نماز ترک کر دیں، اور غسل کریں اور نماز پڑھیں، تو وہ ہر نماز کے لیے غسل کرتی تھی“۔ [سنن نسائي/كتاب الحيض والاستحاضة/حدیث: 357]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«(تحفة الأشرف: 16455، 17922) (صحیح)»
قال الشيخ زبير على زئي
صحيح
الحكم: صحيح