شُعَيْبُ بْنُ يُوسُفَ ، يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، صَفْوَانَ بْنِ أَبِي يَزِيدَ ، حُصَيْنِ بْنِ اللَّجْلَاجِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
أَخْبَرَنِي شُعَيْبُ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ أَبِي يَزِيدَ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ اللَّجْلَاجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَجْتَمِعُ غُبَارٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَدُخَانُ جَهَنَّمَ فِي مَنْخَرَيْ مُسْلِمٍ، وَلَا يَجْتَمِعُ شُحٌّ وَإِيمَانٌ فِي قَلْبِ رَجُلٍ مُسْلِمٍ".
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے راستے کا غبار اور جہنم کا دھواں دونوں مسلمان کے نتھنے میں جمع نہیں ہو سکتے، اور نہ ہی کسی مسلمان کے دل میں بخل اور ایمان اکٹھا ہو سکتے ہیں“ ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الجهاد/حدیث: 3116]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«انظر حدیث رقم: 3112 (صحیح)»
وضاحت
۱؎: نہ بخیل کامل مومن ہو سکتا ہے، اور نہ ہی کامل مومن بخیل ہو سکتا ہے۔
قال الشيخ زبير على زئي
حسن
الحكم: صحيح