قُتَيْبَةُ ، حَمَّادٌ ، بُدَيْلٍ ، الْمُغِيرَةِ بْنِ حَكِيمٍ ، صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ ، امْرَأَةٍ
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ بُدَيْلٍ، عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ، عَنْ امْرَأَةٍ، قَالَتْ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْعَى فِي بَطْنِ الْمَسِيلِ، وَيَقُولُ:" لَا يُقْطَعُ الْوَادِي إِلَّا شَدًّا".
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
صفیہ بنت شیبہ ایک عورت سے روایت کرتی ہیں، وہ کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو وادی کے نشیبی حصہ کو دوڑ کر طے کرتے ہوئے دیکھا ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرما رہے تھے: ”یہ وادی دوڑ کر ہی پار کی جائے گی“ ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2983]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«سنن ابن ماجہ/الحج 43 (2987)، (تحفة الأشراف: 18382)، مسند احمد (6/404، 405) (صحیح)»
وضاحت
۱؎: اب اس حصے پر دو سبز پتھر لگا دیئے گئے ہیں۔
قال الشيخ زبير على زئي
إسناده صحيح
الحكم: صحيح