بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن نسائی

حدیث نمبر: 2898 — باب: بیت اللہ کو دیکھ کر ہاتھ نہ اٹھانے کا بیان۔
کتب سنن نسائی کتاب: حج کے احکام و مناسک باب: بیت اللہ کو دیکھ کر ہاتھ نہ اٹھانے کا بیان۔ حدیث 2898
حدیث نمبر: 2898 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، مُحَمَّدٌ ، شُعْبَةُ ، أَبَا قَزَعَةَ الْبَاهِلِيَّ ، جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا قَزَعَةَ الْبَاهِلِيَّ يُحَدِّثُ، عَنِ الْمُهَاجِرِ الْمَكِّيِّ، قَالَ: سُئِلَ جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ الرَّجُلِ يَرَى الْبَيْتَ أَيَرْفَعُ يَدَيْهِ؟ قَالَ: مَا كُنْتُ أَظُنُّ أَحَدًا يَفْعَلُ هَذَا إِلَّا الْيَهُودَ،" حَجَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ نَكُنْ نَفْعَلُهُ".
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
مہاجر مکی کہتے ہیں کہ جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے اس شخص کے بارے میں پوچھا گیا جو بیت اللہ کو دیکھے، تو کیا وہ اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے؟ انہوں نے کہا: میں نہیں سمجھتا کہ یہود کے سوا کوئی ایسا کرتا ہے۔ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ حج کیا، تو ہم ایسا نہیں کرتے تھے۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2898]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«سنن ابی داود/الحج 46 (1870)، سنن الترمذی/الحج 32 (855)، (تحفة الأشراف: 3116)، (لکن عندہ بالإثبات أی بلفظ’’فکنانفعلہ‘‘ وأثبت صاحب تحفة الأحوذی ’’أفکنا نفعلہ؟۔۔“) (ضعیف) (اس کے راوی”مہاجر بن عکرمہ مکی‘‘ لین الحدیث ہیں)»
قال الشيخ الألباني
ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي
حسن
الحكم: ضعيف
← پچھلی حدیث (2897) باب پر واپس اگلی حدیث (2899) →