بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن نسائی

حدیث نمبر: 2845 — باب: حالت احرام میں نکاح کرنے اور کرانے کی ممانعت کا بیان۔
کتب سنن نسائی کتاب: حج کے احکام و مناسک باب: حالت احرام میں نکاح کرنے اور کرانے کی ممانعت کا بیان۔ حدیث 2845
حدیث نمبر: 2845 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
قُتَيْبَةُ ، مَالِكٍ ، نَافِعٍ ، نُبَيْهِ بْنِ وَهْبٍ ، أَبَانَ بْنَ عُثْمَانَ ، عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ نُبَيْهِ بْنِ وَهْبٍ، أَنَّ أَبَانَ بْنَ عُثْمَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَنْكِحُ الْمُحْرِمُ وَلَا يَخْطُبُ وَلَا يُنْكِحُ".
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
عثمان بن عفان رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: محرم نہ اپنا نکاح کرے، نہ شادی کا پیغام بھیجے اور نہ ہی کسی دوسرے کا نکاح کرائے۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2845]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«صحیح مسلم/النکاح5 (1409)، سنن ابی داود/الحج39 (1841) مطولا، سنن الترمذی/الحج23 (840)، سنن ابن ماجہ/النکاح45 (1966)، (تحفة الأشراف: 9776)، موطا امام مالک/الحج 22 (70)، مسند احمد (1/57، 64، 65، 68، 69، 73)، سنن الدارمی/المناسک 21 (1864)، ویأتي عند المؤلف فی انکاح 38 (برقم3277، 3278) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني
صحيح
قال الشيخ زبير على زئي
صحيح مسلم
الحكم: صحيح
← پچھلی حدیث (2844) باب پر واپس اگلی حدیث (2846) →