بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن نسائی

حدیث نمبر: 2036 — باب: کافر و مشرک کی قبر کی زیارت کا بیان۔
کتب سنن نسائی کتاب: جنازہ کے احکام و مسائل باب: کافر و مشرک کی قبر کی زیارت کا بیان۔ حدیث 2036
حدیث نمبر: 2036 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
قُتَيْبَةُ ، مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، يَزِيدَ بْنِ كَيْسَانَ ، أَبِي حَازِمٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ كَيْسَانَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: زَارَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْرَ أُمِّهِ، فَبَكَى وَأَبْكَى مَنْ حَوْلَهُ وَقَالَ:" اسْتَأْذَنْتُ رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ فِي أَنْ أَسْتَغْفِرَ لَهَا فَلَمْ يُؤْذَنْ لِي، وَاسْتَأْذَنْتُ فِي أَنْ أَزُورَ قَبْرَهَا فَأَذِنَ لِي، فَزُورُوا الْقُبُورَ، فَإِنَّهَا تُذَكِّرُكُمُ الْمَوْتَ".
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی ماں کی قبر کی زیارت کی، تو آپ خود رو پڑے اور جو آپ کے اردگرد تھے انہیں بھی رلا دیا، اور فرمایا: میں نے اپنے رب سے اجازت چاہی کہ میں ان کے لیے مغفرت طلب کروں تو مجھے اجازت نہیں ملی، (تو پھر) میں نے ان کی قبر کی زیارت کرنے کی اجازت مانگی تو مجھے اجازت دے دی گئی، تم لوگ قبروں کی زیارت کیا کرو کیونکہ یہ تمہیں موت کی یاد دلاتی ہے۔ [سنن نسائي/كتاب الجنائز/حدیث: 2036]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«صحیح مسلم/الجنائز 36 (976)، سنن ابی داود/الجنائز 81 (3234)، سنن ابن ماجہ/الجنائز 48 (1572)، (تحفة الأشراف: 13439)، مسند احمد 2/441 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني
صحيح
قال الشيخ زبير على زئي
صحيح مسلم
الحكم: صحيح
← پچھلی حدیث (2035) باب پر واپس اگلی حدیث (2037) →