☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ : الْخَمْرُ مِفْتَاحُ كُلِّ شَرٍّ
Sunan Ibn Majah
Books← Sunan Ibn Majah← کتاب: مشروبات کے متعلق احکام و مسائل← بَابُ : الْخَمْرُ مِفْتَاحُ كُلِّ شَرٍّ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 2
Hadith No.: 3371 Sunan Ibn Majah
الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ الْمَرْوَزِيُّ ، بْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ ، عَبْدُ الْوَهَّابِ ، رَاشِدٍ أَبِي مُحَمَّدٍ الْحِمَّانِيِّ ، شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، أُمِّ الدَّرْدَاءِ ، أَبِي الدَّرْدَاءِ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ الْمَرْوَزِيُّ , حَدَّثَنَا بْنُ أَبِي عَدِيٍّ . ح وحَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ جَمِيعًا , عَنْ رَاشِدٍ أَبِي مُحَمَّدٍ الْحِمَّانِيِّ , عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ , عَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ , عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ , قَالَ: أَوْصَانِي خَلِيلِي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" لَا تَشْرَبْ الْخَمْرَ , فَإِنَّهَا مِفْتَاحُ كُلِّ شَرٍّ".
Translation: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
ابو الدرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میرے خلیل (جگری دوست) رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے وصیت فرمائی: ”شراب مت پیو، اس لیے کہ یہ تمام برائیوں کی کنجی ہے“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأشربة/حدیث: 3371]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 10985، ومصباح الزجاجة: 1168) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت
۱؎: آدمی ہر ایک برائی سے عقل کی وجہ سے بچتا ہے جب عقل ہوتی ہے تو اللہ کا خوف ہوتا ہے، شراب پینے سے عقل ہی میں فتور آ جاتا ہے، پھر خوف کہاں رہا شرابی سے سینکڑوں گناہ سرزد ہوتے ہیں، اس لئے اس کو ام الخبائث کہتے ہیں، یعنی سب برائیوں کی جڑ۔
قال الشيخ الألباني
صحيح
قال الشيخ زبير على زئي
إسناده حسن
Grade: صحيح
Hadith No.: 3372 Sunan Ibn Majah
الْعَبَّاسُ بْنُ عُثْمَانَ الدِّمَشْقِيُّ ، الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، مُنِيرُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، عُبَادَةَ بْنَ نُسَيٍّ ، خَبَّابَ بْنَ الْأَرَتِّ
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عُثْمَانَ الدِّمَشْقِيُّ , حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ , حَدَّثَنَا مُنِيرُ بْنُ الزُّبَيْرِ , أَنَّهُ سَمِعَ عُبَادَةَ بْنَ نُسَيٍّ , يَقُولُ: سَمِعْتُ خَبَّابَ بْنَ الْأَرَتِّ , عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ , قَالَ:" إِيَّاكَ وَالْخَمْرَ , فَإِنَّ خَطِيئَتَهَا تَفْرَعُ الْخَطَايَا , كَمَا أَنَّ شَجَرَتَهَا تَفْرَعُ الشَّجَرَ".
Translation: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
خباب بن ارت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”شراب سے بچو، اس لیے کہ اس کے گناہ سے دوسرے بہت سے گناہ پھوٹتے ہیں جس طرح ایک درخت ہوتا ہے اور اس سے بہت سی شاخیں پھوٹتی ہیں“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأشربة/حدیث: 3372]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 3515، ومصباح الزجاجة: 1169) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (منیر بن زبیر الشامی ضعیف ہے)
قال الشيخ الألباني
ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي
ضعيف
إسناده ضعيف
منير بن الزبير: ضعيف
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 499
Grade: ضعيف