هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ ، أَبُو الْأَحْوَصِ ، خُصَيْفٍ ، مُجَاهِدٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ ، الْفَضْلُ بْنُ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ خُصَيْفٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ الْفَضْلُ بْنُ عَبَّاسٍ " كُنْتُ رِدْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَا زِلْتُ أَسْمَعُهُ يُلَبِّي، حَتَّى رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ، فَلَمَّا رَمَاهَا قَطَعَ التَّلْبِيَةَ".
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ فضل بن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ پیچھے سوار تھا، تو میں برابر آپ کا تلبیہ سنتا رہا یہاں تک کہ آپ نے جمرہ عقبہ کی رمی کی، جب آپ نے اس کی رمی کر لی تو لبیک کہنا ترک کر دیا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 3040]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«سنن النسائی/الحج 216 (3057)، (تحفة الأشراف: 11056)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الحج 22 (1543)، 93 (1669)، 101 (1685)، صحیح مسلم/الحج 45 (1280) (صحیح)»
قال الشيخ زبير على زئي
صحيح
الحكم: صحيح