بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن ابن ماجہ

حدیث نمبر: 557 — باب: موزوں پر مسح کے لیے مدت کی حد نہ ہونے کا بیان۔
کتب سنن ابن ماجہ کتاب: طہارت اور اس کے احکام و مسائل باب: موزوں پر مسح کے لیے مدت کی حد نہ ہونے کا بیان۔ حدیث 557
حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، وَعَمْرُو بْنُ سَوَّادٍ الْمِصْرِيَّانِ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَزِينٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، أَيُّوبَ بْنِ قَطَنٍ ، عُبَادَةَ بْنِ نُسَيٍّ ، أُبَيِّ بْنِ عِمَارَةَ
حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، وَعَمْرُو بْنُ سَوَّادٍ الْمِصْرِيَّانِ ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، أَنْبَأَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَزِينٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ قَطَنٍ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ نُسَيٍّ ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ عِمَارَةَ ، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ صَلَّى فِي بَيْتِهِ الْقِبْلَتَيْنِ كِلْتَيْهِمَا، أَنَّهُ قَالَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمْسَحُ عَلَى الْخُفَّيْنِ؟ قَالَ:" نَعَمْ"، قَالَ: يَوْمًا، قَالَ:" وَيَوْمَيْنِ"، قَالَ: وَثَلَاثًا حَتَّى بَلَغَ سَبْعًا، قَالَ لَهُ:" وَمَا بَدَا لَكَ".
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
ابی بن عمارہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کے گھر میں دونوں قبلوں کی جانب نماز پڑھی تھی، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کہا: کیا میں موزوں پر مسح کر سکتا ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ہاں، کہا: ایک دن تک؟ آپ نے فرمایا: ہاں، کہا: دو دن تک؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ہاں، کہا: تین دن؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ہاں، یہاں تک کہ سات تک پہنچے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے فرمایا: جب تک تمہارا دل چاہے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 557]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«‏‏‏‏سنن ابی داود/الطہارة 60 (158)، (تحفة الأشراف: 6) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (اس کی سند میں محمد بن یزید مجہول الحال ہیں)
قال الشيخ الألباني
ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي
ضعيف
إسناده ضعيف
سنن أبي داود (158)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 398
الحكم: ضعيف
← پچھلی حدیث (556) باب پر واپس اگلی حدیث (558) →