بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن ابن ماجہ

حدیث نمبر: 4260 — باب: موت کی یاد اور اس کی تیاری کا بیان۔
کتب سنن ابن ماجہ کتاب: زہد و ورع اور تقوی کے فضائل و مسائل باب: موت کی یاد اور اس کی تیاری کا بیان۔ حدیث 4260
حدیث نمبر: 4260 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الْحِمْصِيُّ ، بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، ضَمْرَةَ بْنِ حَبِيبٍ ، أَبِي يَعْلَى شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ ,
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الْحِمْصِيُّ , حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ , حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ , عَنْ ضَمْرَةَ بْنِ حَبِيبٍ , عَنْ أَبِي يَعْلَى شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ , , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْكَيِّسُ مَنْ دَانَ نَفْسَهُ , وَعَمِلَ لِمَا بَعْدَ الْمَوْتِ , وَالْعَاجِزُ مَنْ أَتْبَعَ نَفْسَهُ هَوَاهَا , ثُمَّ تَمَنَّى عَلَى اللَّهِ".
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
ابو یعلیٰ شداد بن اوس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: عقلمند وہ ہے جو اپنے نفس کا محاسبہ کرے، اور موت کے بعد کی زندگی کے لیے عمل کرے، اور عاجز وہ ہے جو اپنے نفس کو خواہشوں پر لگا دے، پھر اللہ تعالیٰ سے تمنائیں کرے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4260]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«سنن الترمذی/صفة القیامة 25 (2459)، تحفة الأشراف: (4820)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/124) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (سند میں بقیہ مدلس اور ابن ابی مریم ضعیف ہیں)
قال الشيخ الألباني
ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي
إسناده ضعيف / ت+2459
الحكم: ضعيف
← پچھلی حدیث (4259) باب پر واپس اگلی حدیث (4261) →