بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن ابن ماجہ

حدیث نمبر: 3899 — باب: مسلمان اچھا خواب دیکھے یا اس کے بارے میں دیکھا جائے اس کا بیان۔
کتب سنن ابن ماجہ کتاب: خواب کی تعبیر سے متعلق احکام و مسائل باب: مسلمان اچھا خواب دیکھے یا اس کے بارے میں دیکھا جائے اس کا بیان۔ حدیث 3899
حدیث نمبر: 3899 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
إِسْحَاق بْنُ إِسْمَاعِيل الْأَيْلِيُّ ، سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، سُلَيْمَانَ بْنِ سُحَيْمٍ ، إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْبَدِ بْنِ عَبَّاسٍ ، أَبِيهِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ إِسْمَاعِيل الْأَيْلِيُّ , حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ , عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ سُحَيْمٍ , عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْبَدِ بْنِ عَبَّاسٍ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ , قَالَ: كَشَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ السِّتَارَةَ فِي مَرَضِهِ وَالنَّاسُ صُفُوفُ , وَالصُّفُوفُ خَلْفَ أَبِي بَكْرٍ , فَقَالَ:" أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّهُ لَمْ يَبْقَ مِنْ مُبَشِّرَاتِ النُّبُوَّةِ إِلَّا الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ , يَرَاهَا الْمُسْلِمُ أَوْ تُرَى لَهُ".
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے مرض الموت میں (حجرے کا) پردہ اٹھایا، تو لوگ اس وقت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پیچھے (نماز کے لیے) صفیں باندھے ہوئے تھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: لوگو! اب نبوت کی خوشخبریوں میں سے کوئی چیز باقی نہیں رہی، سوائے سچے خواب کے جسے خود مسلمان دیکھتا ہے، یا اس کے لیے کوئی اور دیکھتا ہے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب تعبير الرؤيا/حدیث: 3899]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«صحیح مسلم/الصلاة 41 (479)، سنن ابی داود/الصلاة 152 (876)، سنن النسائی/التطبیق 8 (1046)، 62 (1121)، (تحفة الأشراف: 5812)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/219)، سنن الدارمی/الصلاة 77 (1364) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني
صحيح
قال الشيخ زبير على زئي
صحيح مسلم
الحكم: صحيح
← پچھلی حدیث (3898) باب پر واپس اگلی حدیث (3900) →