بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن ابن ماجہ

حدیث نمبر: 3631 — باب: کان کی لو سے بال نیچے رکھنے اور چوٹیاں رکھنے کا بیان۔
کتب سنن ابن ماجہ کتاب: لباس کے متعلق احکام و مسائل باب: کان کی لو سے بال نیچے رکھنے اور چوٹیاں رکھنے کا بیان۔ حدیث 3631
حدیث نمبر: 3631 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، مُجَاهِدٍ ، أُمُّ هَانِئٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ , عَنْ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ , عَنْ مُجَاهِدٍ , قَالَ: قَالَتْ أُمُّ هَانِئٍ ," دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ وَلَهُ أَرْبَعُ غَدَائِرَ" , تَعْنِي ضَفَائِرَ.
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
ام ہانی رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب مکہ میں (فتح کے روز) داخل ہوئے، تو آپ کے سر میں چار چوٹیاں تھیں ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب اللباس/حدیث: 3631]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«سنن ابی داود/الترجل 12 (4191)، سنن الترمذی/اللباس 39 (1781)، (تحفة الأشراف: 18011)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/341، 425) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت
۱؎: ممکن ہے کہ گرد و غبار سے بچنے کے لئے آپ نے بالوں کو گوندھ کر چوٹیاں بنا لی ہوں۔
قال الشيخ الألباني
صحيح
قال الشيخ زبير على زئي
ضعيف
إسناده ضعيف
سنن أبي داود (4191) ترمذي (1781)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 508
الحكم: صحيح
← پچھلی حدیث (3630) باب پر واپس اگلی حدیث (3632) →