سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَاصِمٍ ، الشَّعْبِيِّ ، الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، قَالَ:" أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنْ نُلْقِيَ لُحُومَ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ نِيئَةً وَنَضِيجَةً، ثُمَّ لَمْ يَأْمُرْنَا بِهِ بَعْدُ".
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
براء بن عازب رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں پالتو گدھے کا گوشت پھینک دینے کا حکم دیا، خواہ وہ کچا ہو یا پکا ہوا ہو، پھر اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کے کھانے کا حکم ہمیں نہیں دیا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الذبائح/حدیث: 3194]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«صحیح البخاری/المغازي 38 (4226)، الصید 28 (5525، 5526)، صحیح مسلم/الصید 5 (1938)، سنن النسائی/الصید والذبائح 31 (4343)، (تحفة الأشراف: 1770)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/297) (صحیح)»
قال الشيخ زبير على زئي
متفق عليه
الحكم: صحيح