بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن ابن ماجہ

حدیث نمبر: 3032 — باب: جمرہ عقبہ کی رمی کے بعد وہاں نہ رکنے کا بیان۔
کتب سنن ابن ماجہ کتاب: حج و عمرہ کے احکام و مسائل باب: جمرہ عقبہ کی رمی کے بعد وہاں نہ رکنے کا بیان۔ حدیث 3032
حدیث نمبر: 3032 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، طَلْحَةُ بْنُ يَحْيَى ، يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ ، الزُّهْرِيِّ ، سَالِمٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا طَلْحَةُ بْنُ يَحْيَى ، عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ " أَنَّهُ رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ وَلَمْ يَقِفْ عِنْدَهَا، وَذَكَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَ مِثْلَ ذَلِكَ".
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے جمرہ عقبہ کی رمی کی، اور اس کے پاس رکے نہیں، اور بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بھی ایسے ہی کیا ہے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 3032]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«صحیح البخاری/الحج 140 (1751)، 142 (1752، 1753)، سنن النسائی/الحج 230 (3085)، (تحفة الأشراف: 6986)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/152)، سنن الدارمی/المناسک 61 (1944) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني
صحيح
قال الشيخ زبير على زئي
صحيح بخاري
الحكم: صحيح
← پچھلی حدیث (3031) باب پر واپس اگلی حدیث (3033) →