☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Ibn Majah

Hadith No.: 2868
Books← Sunan Ibn Majah← Chapters← Bab← Hadith No. 2868
عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وَكِيعٌ ، شُعْبَةُ ، عَتَّابٍ ، أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَتَّابٍ مَوْلَى هُرْمُزَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، يَقُولُ:" بَايَعْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ، فَقَالَ: فِيمَا اسْتَطَعْتُمْ".
Translation: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سننے اور اطاعت کرنے پر بیعت کی، تو آپ نے فرمایا: ”جہاں تک تم سے ہو سکے“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجهاد/حدیث: 2868]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 1087)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/119، 172، 185) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت
۱؎: سبحان اللہ، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ماں باپ سے زیادہ اپنی امت پر مہربان تھے، آپصلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جہاں تک تم سے ہو سکے“ تاکہ وہ لوگ جھوٹے نہ ہوں جب کسی ایسی بات کا ان کو حکم دیا جائے جو ان کی طاقت سے خارج ہو۔
قال الشيخ الألباني
صحيح
قال الشيخ زبير على زئي
إسناده حسن
Grade: صحيح
← Previous Hadith (2867) Back to Bab Next Hadith → (2869)