عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى اللَّيْثِيُّ ، حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، أَيُّوبُ ، أَبِي قِلَابَةَ ، أَبِي أَسْمَاءَ ، ثَوْبَانَ
حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى اللَّيْثِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ ، عَنْ ثَوْبَانَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَفْضَلُ دِينَارٍ يُنْفِقُهُ الرَّجُلُ دِينَارٌ يُنْفِقُهُ عَلَى عِيَالِهِ، وَدِينَارٌ يُنْفِقُهُ عَلَى فَرَسٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَدِينَارٌ يُنْفِقُهُ الرَّجُلُ عَلَى أَصْحَابِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ".
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
ثوبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے بہترین دینار جسے آدمی خرچ کرتا ہے وہ دینار ہے جسے اہل و عیال پر خرچ کرتا ہے، اور وہ دینار ہے جسے وہ اپنے جہاد فی سبیل اللہ کے گھوڑے پر خرچ کرتا ہے، نیز وہ دینار ہے جسے وہ اپنے مجاہد ساتھیوں پر خرچ کرتا ہے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجهاد/حدیث: 2760]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«صحیح مسلم/الزکاة 12 (994)، سنن الترمذی/البر والصلة 42 (1966)، (تحفة الأشراف: 2101)، وقد أخرجہ: مسند احمد5/ (279، 284) (صحیح)»
قال الشيخ زبير على زئي
صحيح مسلم
الحكم: صحيح