بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن ابن ماجہ

حدیث نمبر: 2742 — باب: عورت تین آدمیوں کا ترکہ پاتی ہے۔
کتب سنن ابن ماجہ کتاب: وراثت کے احکام و مسائل باب: عورت تین آدمیوں کا ترکہ پاتی ہے۔ حدیث 2742
حدیث نمبر: 2742 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ ، عُمَرُ بْنُ رُؤْبَةَ التَّغْلِبِيُّ ، عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ النَّصْرِيِّ ، وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ رُؤْبَةَ التَّغْلِبِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ النَّصْرِيِّ ، عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الْمَرْأَةُ تَحُوزُ ثَلَاثَ مَوَارِيثَ عَتِيقِهَا وَلَقِيطِهَا وَوَلَدِهَا الَّذِي لَاعَنَتْ عَلَيْهِ"قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ: مَا رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ غَيْرُ هِشَامٍ.
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: عورت تین میراث حاصل کرتی ہے، ایک تو اپنے اس غلام یا لونڈی کی میراث جس کو وہ آزاد کرے، دوسرے اس بچے کی میراث جس کو راستہ میں لاوارث پا کر پرورش کرے، تیسرے اس بچے کی میراث جس پر اپنے شوہر سے لعان کرے۔ محمد بن یزید کہتے ہیں کہ یہ حدیث ہشام کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کی۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الفرائض/حدیث: 2742]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«سنن ابی داود/الفرائض 9 (2906)، سنن الترمذی/الفرائض 23 (2115)، (تحفة الأشراف: 11744)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/490، 4/106، 107) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (سند میں عمر بن رؤبہ التغلبی کی وجہ سے ضعف ہے)
قال الشيخ الألباني
ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي
ضعيف
إسناده ضعيف
سنن أبي داود (2906) ترمذي (2115)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 478
الحكم: ضعيف
← پچھلی حدیث (2741) باب پر واپس اگلی حدیث (2743) →