مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، عَفَّانُ ، حَمَّادٍ ، الْحَجَّاجُ ، الْحَكَمِ ، مَيْمُونِ بْنِ أَبِي شَبِيبٍ ، عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، عَنْ حَمَّادٍ ، أَنْبَأَنَا الْحَجَّاجُ ، عَنْ الْحَكَمِ ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ أَبِي شَبِيبٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: وَهَبَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غُلَامَيْنِ أَخَوَيْنِ فَبِعْتُ أَحَدَهُمَا، فَقَالَ:" مَا فَعَلَ الْغُلَامَانِ؟"، قُلْتُ: بِعْتُ أَحَدَهُمَا، قَالَ:" رُدَّهُ".
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے دو غلام ہبہ کئے جو دونوں سگے بھائی تھے، میں نے ان میں سے ایک کو بیچ دیا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”دونوں غلام کہاں گئے“؟ میں نے عرض کیا: میں نے ایک کو بیچ دیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو واپس لے لو“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب التجارات/حدیث: 2249]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«سنن الترمذی/البیوع 52 (1284)، (تحفة الأشراف: 10285)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/102) (ضعیف)» (سند میں حجاج بن أرطاہ ضعیف راوی ہیں، لیکن یہ مختصراً ابوداود میں صحیح ہے)
قال الشيخ زبير على زئي
ضعيف
إسناده ضعيف
ترمذي (1284)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 459
الحكم: ضعيف