بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن ابن ماجہ

حدیث نمبر: 2217 — باب: استعمال کے لائق ہونے سے پہلے درخت کے کچے پھل کو بیچنا منع ہے۔
کتب سنن ابن ماجہ کتاب: تجارت کے احکام و مسائل باب: استعمال کے لائق ہونے سے پہلے درخت کے کچے پھل کو بیچنا منع ہے۔ حدیث 2217
حدیث نمبر: 2217 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَجَّاجٌ ، حَمَّادٌ ، حُمَيْدٍ ، أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" نَهَى عَنْ بَيْعِ الثَّمَرَةِ حَتَّى تَزْهُوَ، وَعَنْ بَيْعِ الْعِنَبِ حَتَّى يَسْوَدَّ، وَعَنْ بَيْعِ الْحَبِّ حَتَّى يَشْتَدَّ".
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پھل کی بیع سے منع کیا ہے یہاں تک کہ وہ پکنے کے قریب ہو جائے، اور انگور کی بیع سے منع کیا ہے یہاں تک کہ وہ سیاہ ہو جائے، اور غلے کی بیع سے (بھی منع کیا ہے) یہاں تک کہ وہ سخت ہو جائے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب التجارات/حدیث: 2217]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«‏‏‏‏سنن ابی داود/البیوع 23 (3371)، سنن الترمذی/21 (1228)، (تحفة الأشراف: 613)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الزکاة 58 (1488)، البیوع 85 (2195)، 87 (2198)، 93 (2208)، صحیح مسلم/المساقاة 3 (1555)، سنن النسائی/البیوع 27 (4530)، موطا امام مالک/البیوع 8 (11)، مسند احمد (3/115، 30 45، 221، 250) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني
صحيح ق دون النهي الثاني والثالث
قال الشيخ زبير على زئي
صحيح
الحكم: صحيح ق دون النهي الثاني والثالث
← پچھلی حدیث (2216) باب پر واپس اگلی حدیث (2218) →