بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن ابن ماجہ

حدیث نمبر: 2099 — باب: اسلام کے علاوہ کسی اور مذہب میں جانے کی قسم کھانے کا بیان۔
کتب سنن ابن ماجہ کتاب: قسم اور کفاروں کے احکام و مسائل باب: اسلام کے علاوہ کسی اور مذہب میں جانے کی قسم کھانے کا بیان۔ حدیث 2099
حدیث نمبر: 2099 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، بَقِيَّةُ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَرَّرٍ ، قَتَادَةَ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَرَّرٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: سَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا يَقُولُ: أَنَا إِذًا لَيَهُودِيٌّ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَجَبَتْ".
ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک آدمی کو کہتے ہوئے سنا کہ اگر میں ایسا کروں تو یہودی ہوں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اس پر یہ قسم واجب ہو گئی۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الكفارات/حدیث: 2099]
تخریج الحدیث دارالدعوہ
«تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 1310، ومصباح الزجاجة: 737) (ضعیف جدا)» ‏‏‏‏ (سند میں بقیہ بن ولید مدلس ہیں، اور روایت عنعنہ سے کی ہے، اور عبد اللہ بن محرر منکر الحدیث اور متروک ہے)
قال الشيخ الألباني
ضعيف جدا
قال الشيخ زبير على زئي
ضعيف
إسناده ضعيف جدًا
عبد اللّٰه بن محرر: متروك (تقريب: 3573)
والسند ضعفه البوصيري لتدليس بقية بن الوليد
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 454
الحكم: ضعيف جدا
← پچھلی حدیث (2098) باب پر واپس اگلی حدیث (2100) →